کراچی: جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے جمعرات کے روز روانہ ہونے والی پانچ پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ دو پروازیں تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث تاخیر کا شکار ہو گئیں۔
تفصیلات کے مطابق عمان ایئر کی پرواز WY324 (کراچی سے مسقط) منسوخ کر دی گئی جبکہ ایئر چائنا کی بیجنگ جانے والی پرواز CA946 بھی معطل کر دی گئی ہے۔
اسی طرح ایئر بلو کی پرواز PA110 (کراچی سے دبئی) تین گھنٹے تاخیر کے بعد رات 9 بج کر 30 منٹ پر روانہ ہوگی جبکہ کراچی سے لاہور جانے والی ایئر بلو کی پرواز PA402 چار گھنٹے تاخیر کے بعد شام 5 بج کر 30 منٹ پر روانہ ہوگی۔
مزید برآں ایئر سیال کی کراچی سے اسلام آباد جانے والی دو پروازیں PF125 اور PF123 منسوخ کر دی گئیں جبکہ کراچی سے لاہور جانے والی ایئر سیال کی پرواز PF143 بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پروازوں کی منسوخی اور تاخیر کی بنیادی وجوہات تکنیکی پیچیدگیاں اور آپریشنل مسائل بتائی جا رہی ہیں۔
ایئرپورٹ حکام نے مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ روانگی سے قبل متعلقہ ایئرلائن سے پرواز کے شیڈول کی تصدیق کر لیں تاکہ کسی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








