عید الاضحیٰ پر سینما گھروں میں کونسی فلمیں ریلیز ہونگی؟

تازہ ترین

تازہ ترین

رواں سال عید الفطر پر پاکستانی فلمسازوں نے کئی فلمیں ریلیز کی تھیں جن میں منی بیک گارنٹی، ہوئے تم اجنبی اور دادال شامل تھیں۔

چونکہ اب عید الاضحیٰ قریب ہے تو ایسے میں فلمسازوں نے فلموں کے پریمیئر کا بھی اعلان کردیا ہے۔ اس عید الاضحیٰ پر 5 پاکستانی فلمیں ریلیز ہونگی، آئیے اُن فلموں کے بارے میں جانتے ہیں:

تیری میری کہانیاں

List Of Films Releasing In Pakistani Cinemas This Eid ul Adha

فلم تیری میری کہانیاں پاکستانی سینما میں پیش کی جانے والی سب سے بڑی اسٹارکاسٹ پر مبنی فلم ہے۔ فلم میں مہوش حیات جلوہ گر ہورہی ہیں اور ان کے ساتھ وہاج علی پہلی مرتبہ سلور اسکرین پر اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

فلم کی دیگر کاسٹ میں زاہد احمد، آمنہ الیاس، شہریار منور، رمشا خان، حرا مانی، سلمان ثاقب خان (مانی) سمیت اور بھی بہت سارے نامور فنکار شامل ہیں۔

فلم کو پاکستان کے معروف مصنف خلیل الرحمن قمر، واسع چودھری، علی عباس نقوی اور باسط نقوی کے اشتراک سے ریلیز کیا جائے گا۔

بے بی لیشئیس

List Of Films Releasing In Pakistani Cinemas This Eid ul Adha

بے بی لیشئیس ایک رومانوی کامیڈی فلم ہے ، جس کی کاسٹ میں سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری شامل ہیں ، دونوں نے طلاق سے قبل یہ فلم سائن کی تھی تاہم طلاق کے باعث فلم کی ریلیز تاخیر کا شکار ہوئی اور اب 5 سال بعد اس فلم کو ریلیز کیا جارہا ہے۔

اللہ یار اینڈ دی 100 فلاورز آف گاڈ

List Of Films Releasing In Pakistani Cinemas This Eid ul Adha

پاکستان کی پہلی ایکشن اور تھرلر سے بھرپور اینی میٹڈ فیچر فلم ’اللہ یار اینڈ دی 100 فلاورز آف گاڈ‘ (AllarYar and the 100 Flowers of GOD) 2 جون 2023 کو ملک بھر میں ریلیز کے لیے تیار ہے۔

یہ فلم سائنس فکشن اور ایڈونچر پر مبنی پاکستانی تھری ڈی فلم ہے جسے تھرڈ ورلڈ اسٹوڈیو اسلام آباد کی پروڈکشن میں تخلیق کیا گیا ہے۔یہ اینی میٹڈ فلم اللہ یار اینڈ دی لیجنڈ آف مارخور کا سیکوئل ہے جو سال 2018 میں ریلیز ہوئی تھی۔

فلم کی کہانی پاکستان کے شمالی علاقہ جات سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان لڑکے اللہ یار کے گرد گھومتی ہے۔

مداری

List Of Films Releasing In Pakistani Cinemas This Eid ul Adha

سسپنس سے بھرپور فلم مداری اس عید الضحیٰ پر ریلیز ہوگی،جس کی کاسٹ میں شوبز سے وابستہ کچھ پرانے اور کچھ نئے نام بھی شامل ہیں۔

وی آئی پی

List Of Films Releasing In Pakistani Cinemas This Eid ul Adha

عید الضحیٰ پر ریلیز ہونے والی تفریحی فلم ’وی آئی پی‘ میں انتہائی باصلاحیت نئے اداکاروں زیک اور نمرہ شاہد کو مرکزی کرداروں میں متعارف کروایا گیا ہے۔

ٹریلر کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ فلم کی کہانی سیاسی منظر نامے کے گرد گھومتی ہے جس الیکشن ، میئر کا انتخاب ، جھوٹے سیاسی وعدے اور سیاسی رسہ کشی کی جھلک کے ساتھ ساتھ مزاح کا تڑکا بھی دیکھنے کو ملے گا ۔

Related Posts