ایچ بی او کی ڈرامہ سیریز دی آئڈل کا حال ہی میں کانز فلم فیسٹیول میں پریمیئر ہوا۔
سیریز کے پریمیئر میں تمام کاسٹ نے شرکت کی ، آئیے دیکھتے ہیں کہ اس سیریز کی کہانی کیسی ہے اور یہ کب ریلیز ہوگی:
دی آئڈل
ٹیسفائے کی تشکیل کردہ ایچ بی او سیریز کو سیم لیونسن نے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ اس کا گانا دی ویک اینڈ اور بلیک پنک ممبر جینی نے گنگنایا ہے۔
سیریز میں موسیقی کی دنیا سے تعلق رکھنے والے فنکاروں کو دکھایا جائے گا، کہانی ایک ایسے پاپ آئڈل کے گردگھومتی ہے جو ایک نئی پاپ آئڈل کو ڈیٹ کرتا ہے۔
کاسٹ
دی آئیڈل کی کاسٹ میں دی ویک اینڈ، للی روز ڈیپ، سوزانا سن، ٹروئے سیون، موسی سمنی، جین ایڈمز، ڈین لیوی، جینی کم، ایلی روتھ، ریچل سینوٹ، میلانی لیبرڈ، ٹنڈے ایڈیبمپے، الزبتھ برکلے لارین اور نیکو ہیراگا شامل ہیں۔
اقساط
ٹیسفائے کی تشکیل کردہ ایچ بی او سیریز کی کل 6 اقساط ہونگی۔
ریلیز
سیریز کا پریمیئر 4 جون کو ایچ بی اور اور اسٹریمنگ سروس میکس دونوں پر ہوگا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








