کراچی میں بارش سے پروازوں کا نظام شدید متاثر؛ جانیے کون کون سی فلائٹس کینسل ہوئیں

تازہ ترین

تازہ ترین

PIA Officially Announces Date to Restart Flights to UK
FILE PHOTO

کراچی میں ہونے والی تیز بارش کی وجہ سے ملکی اور بین الاقوامی پروازوں کا نظام بری طرح متاثر ہوا۔ ایئرپورٹ حکام کے مطابق جناح ٹرمینل سے چلنے والی کئی اندرون ملک پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ اس کے علاوہ قومی ایئرلائن کی کراچی سے اسلام آباد اور اسلام آباد سے کراچی جانے والی پروازیں بھی منسوخ ہوئیں۔

بارش کے باعث اندرون ملک پروازوں میں کئی گھنٹوں کی تاخیر ہوئی جبکہ بین الاقوامی پروازیں بھی مقررہ وقت سے کئی گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئیں۔ ذرائع کے مطابق ایک نجی ایئرلائن کی کراچی سے جدہ جانے والی پرواز سات گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار رہی جس کی وجہ سے مسافروں نے شدید احتجاج کیا۔ احتجاج کرنے والوں میں زیادہ تر عمرہ زائرین شامل تھے۔

بارش کی وجہ سے ایئرپورٹ پہنچنے والے مسافروں کی تعداد بھی کافی کم رہی۔ اس کے علاوہ ایئرپورٹ پر تعینات قومی ایئرلائن اور دیگر ایئرلائنز کے عملے کے کئی ارکان بھی ڈیوٹی پر نہ پہنچ سکے۔ مسافروں کو فلائٹ انکوائری کے لیے رابطہ کرنے میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ فون نمبرز کام نہیں کر رہے تھے۔

Related Posts