سکھر بیراج کنٹرول روم کے مطابق دریائے ستلج میں غیر معمولی طغیانی کے باعث گڈو بیراج پر پانی کی سطح 8 ستمبر کو 6 لاکھ کیوسک تک پہنچنے کا امکان ہے۔
کنٹرول روم نے جمعرات کو بتایا کہ ستلج میں کل سے انتہائی بلند درجے کا سیلاب متوقع ہے۔ حکام کے مطابق پانی کے بہاؤ میں کمی شگاف اور پانی کے پھیلنے کی وجہ سے ہوئی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ سیلابی ریلا پہلے اندازے سے دو روز تاخیر سے پنجند ہیڈ ورکس پہنچے گا اور وہاں سے 8 ستمبر کو گڈو بیراج میں داخل ہوگا۔
گڈو بیراج پر فی الحال پانی کا آمد بہاؤ 3 لاکھ 37 ہزار کیوسک جبکہ اخراج 3 لاکھ 11 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سکھر بیراج پر دریائے سندھ کا آمد بہاؤ 3 لاکھ 30 ہزار اور اخراج 2 لاکھ 75 ہزار کیوسک ہے۔
ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر بہاؤ 3 لاکھ 35 ہزار کیوسک، سلیمانکی ہیڈ ورکس پر 1 لاکھ 35 ہزار اور ہیڈ اسلام پر 95 ہزار کیوسک ہے۔ پنجند ہیڈ ورکس پر پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 69 ہزار کیوسک ریکارڈ ہوا ہے۔
دریائے راوی میں جسر کے مقام پر پانی کا بہاؤ 82 ہزار، شاہدرہ پر 1 لاکھ، بلوکی ہیڈ ورکس پر 1 لاکھ 21 ہزار اور سدھنائی ہیڈ ورکس پر 1 لاکھ 39 ہزار کیوسک ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








