عالمی برادری نے فلوٹیلا کارکنان سے بدسلوکی کی ویڈیو وائرل ہونے پر اسرائیل کی صیہونی حکومت سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فریڈم فلوٹیلا کے گرفتار کارکنان کی بدسلوکی پر اسرائیل کے خلاف عوامی غم و غصہ شدت اختیار کر گیا۔ غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ فرانس، کینیڈا، نیدر لینڈز، اٹلی، آسٹریلیا، بیلجیم اور نیوزی لینڈ میں اسرائیلی سفیر کو طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔
فریڈم فلوٹیلا کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد اسپین، برطانیہ، جرمنی، آئرلینڈ، یونان، پولینڈ، ترکیے، قطر اور جنوبی کوریا نے بھی واقعے کی مذمت کی۔ برطانوی وزیر خارجہ یوویٹ کوپر کا کہنا ہے کہ اسرائیلی رویہ انسانی وقار اور احترام کے بنیادی معیارات کے خلاف ہے۔
ככה אנחנו מקבלים את תומכי הטרור
Welcome to Israel 🇮🇱 pic.twitter.com/7Hf8cAg7fC
— איתמר בן גביר (@itamarbengvir) May 20, 2026
سربراہ یورپی خارجہ پالیسی کایا کلاس کے مطابق غزہ جانے والے امدادی کارکنان کو ہتھکڑیاں لگانا اور زمین پر بٹھانا توہین آمیز رویہ ہے۔ خیال رہے کہ اسرائیل کی جانب سے فلوٹیلا اراکین کو ہتھکڑیاں لگانے اور زمین پر بٹھا کر توہین آمیز سلوک کی ویڈیو حال ہی میں وائرل ہوئی تھی۔
ویڈیو میں سامنے آنے والے مناظر نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں اسرائیل کے خلاف غم و غصے میں اضافہ کردیا، ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ صمود فلوٹیلا کے اراکین کو گھٹنوں کے بل جھکنے پر مجبور کیا گیا۔ویڈیو میں فلوٹیلا اراکین کو اسرائیلی فورسز کی بدسلوکی کا نشانہ بنتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








