اسلام آباد: وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری ہمسایہ ملک کے 2 روزہ دورے کیلئے آج ایران پہنچیں گے۔ سرکاری دورے کا مقصد پاک ایران دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ایران کے مابین دوطرفہ تعلقات مذہبی و ثقافتی بنیادوں پر استوار ہیں۔ دونوں ممالک کے مابین زائرین کی آمدورفت سارا سال جاری رہتی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللہیان کی دعوت پر ایران کا دورہ کرینگے۔
بلاول کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات، طیارہ بھیجنے پر اظہارِ تشکر
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








