افغان سفیرکی بیٹی کےفون تک رسائی دی جائے،شاہ محمود قریشی

تازہ ترین

تازہ ترین

fm qureshi talks to media in multan

ملتان: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت ریاستی دہشت گردی کوفروغ دےرہاہے، افغانستان میں امن واستحکام ہماری خواہش ہے، تحقیقات افغان حکومت کےساتھ شیئر کریں گے ،افغان سفیرکی بیٹی کےفون تک رسائی دی جائے۔

ملتان میں نماز عید کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا کہ کل بھارتی لوک سبھا میں احتجاج کیاگیا،بھارتی حکومت نے اپنی ہی اپوزیشن کونشانہ بنایا۔بھارت امن واستحکام کےعالمی ایجنڈےکوآگے نہیں بڑھا رہابلکہ بھارت ریاستی دہشت گردی کوفروغ دےرہاہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغان سفیر کی بیٹی کےمطابق مقدمہ درج ہوا،تفتیش ہوئی، ہمیں افغان سفیر اوران کی بیٹی کاتعاون درکارہے، تحقیقات افغان حکومت کےساتھ شیئر کریں گے ،افغان سفیرکی بیٹی کےفون تک رسائی دی جائے۔

مزید پڑھیں:افغان سفیر کی بیٹی اغوا نہیں،لاپتہ ہوئی،کسی ٹیکسی میں کوئی بندہ نہیں تھا،شیخ رشید

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن واستحکام ہماری خواہش ہے،داسو واقعہ پربہت دکھ ہےجوچاہتےہیں پاک چین تعلقات متاثرہوں وہ ناکام ہوں گے۔

واضح رہے کہ دو وز قبل وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ افغان حکومت کو پاکستان سے اپنا سفیر اور سفارتکاروں کو واپس بلانے کے فیصلے پر نظر ثانی کرنا چاہئے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب دوحہ میں افغان امن عمل کیلئے مذاکرات جاری ہیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے ذاتی طور پر واقعے کا نوٹس لیا، ہم حقائق دنیا کے سامنے لانا چاہتے ہیں۔ اس اہم معاملے کی کوئی چیز پوشیدہ نہیں رکھیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ افغان سفیر کو واپس بلایا گیا تو فوری افغان ہم منصب سے رابطہ کیا اور انھیں صورتحال سے آگاہ کیا اور یقین دہانی کرائی کہ انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے۔ محمد حنیف اتمر نے انوسٹی گیشن آگے بڑھانے کیلئے تعاون کا یقین دلایا ہے۔

Related Posts