اسلام آباد: عیدالاضحی سے ایک روز قبل سعودی عرب کی جیلوں سے رہائی پاکر وطن پہنچنے والے پاکستانی قیدیوں کی اسلام آباد ایئرپورٹ آمد کے موقع پر خوشی کا سماں بندھ گیا۔
اوورسیز پاکستانیز فائونڈیشن کے ایم ڈی عامر شیخ نے وزارت سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل اور ادارہ کے سینئر افسران کے ہمراہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر رہائی پانے والے62 پاکستانیوں کا استقبال کیا۔
پاکستانی قیدیوں کی آمد کے موقع پر اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا اور انہوں نے موجودہ حکومت کی گرانقدر کوششوںکو زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔
On my instructions, funds were arranged & a special flight brought back 62 prisoners from KSA today, so they could be back with their families for Eid. Helping Pakistanis in prisons abroad & assisting in their return to Pakistan is my govt's commitment to our people.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 20, 2021
اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہاکہ یہ پاکستانی اپنے اہل خانہ کے ساتھ عید منا سکیں گے۔ بیرون ملک جیلوں میں پاکستانیوں کی مدد کرنا اور ان کی واپسی حکومت کی عوام سے وابستگی ہے۔ میری ہدایت پر فنڈز کا بندوبست کیا گیا اور خصوصی پرواز سے 62 قیدیوں کو واپس لایا گیا۔
مزید پڑھیں:قربانی کا جذبہ راہ راست سے بھٹکنے نہیں دیتا ہے،صدر ،وزیر اعظم
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








