ملک بھر میں آج عید الاضحی مذہبی جوش و جذبے کیساتھ منائی جا رہی ہے

تازہ ترین

تازہ ترین

Eid-ul-Adha is being celebrated today with religious fervor

کراچی:ملک میں آج عید الاضحی مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے،ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں نمازِعید کے اجتماعات منعقد کیے گئے، کہیں مساجد اور کہیں کھلے میدانوں میں بھی نماز عید ادا کی گئی۔

ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں ، قصبات اور دیہات میں نماز عید کے اجتماعات ہوئے، جس میں علمائے کرام، مشائخ عظام اورمفتیان کرام نے اپنے خطبات میں اسوہ ابراہیمی علیہ السلام اور دین اسلام میں قربانی کے فلسفے کی اہمیت پر روشنی ڈالی، نماز کی ادائیگی کے بعد اسلام کی حقیقی سربلندی، امت مسلمہ کی سلامتی اور مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

مزید پڑھیں:وزیراعلیٰ سندھ اور وزیر بلدیات سندھ کی امت مسلمہ کو عید کی مبارکباد

نماز عید کی ادائیگی کے بعد شہری سنت ابراہیمی علیہ السلام کی پیروی کرتے ہوئے اللہ کی رضا کے لیے مختلف جانوروں کی قربانی کررہے ہیں، قربانی کا یہ سلسلہ عید کے تیسرے روز تک جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ، جس پر حکومت نے عید کے موقع پر عوام سے کورونا ایس اوپیز پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے تاہم کہیں بھی ایس او پیز کا خیال نہیں رکھا جارہا۔

Related Posts