کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ مرتضیٰ وہاب کی تقرری حکومت سندھ کا اختیار ہے،گورنرسمیت پی ٹی آئی کوایڈمنسٹریٹرکی تقرری پراعتراض کاحق نہیں ہے۔
نمازعید کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ جیسے خیبرپختونخوا کے کسی وزیرپراعتراض میرا حق نہیں ہے اسی طرح گورنرسندھ عمران اسماعیل یاپی ٹی آئی کوایڈمنسٹریٹرکی تقرری پراعتراض کاحق نہیں ہے ۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی یقین رکھتی ہے کہ جس کا جو اختیار ہے وہ استعمال کرے، مرتضیٰ وہاب کی بطور ایڈمنسٹریٹر کراچی تقرری حکومت سندھ کا اختیار ہے۔
مزید پڑھیں:وزیراعلیٰ سندھ اور وزیر بلدیات سندھ کی امت مسلمہ کو عید کی مبارکباد
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








