اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے پاکستان پر ’’دباؤ‘‘ کی میڈیا رپورٹس مسترد

تازہ ترین

تازہ ترین

افغان سفارتخانے کے مطابق سفیر کی بیٹی پر حملہ کار میں سوار ہوتے وقت کیاگیا، ترجمان دفتر خارجہ
افغان سفارتخانے کے مطابق سفیر کی بیٹی پر حملہ کار میں سوار ہوتے وقت کیاگیا، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے میڈیا کے بعض حصوں میں آنے والی ان خبروں کو من گھڑت اور قطعی طورپر بے بنیاد قرار دیا ہے جن میں دعویٰ کیاگیا تھا کہ وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان پر امریکہ کا ’’دباؤ‘‘ ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کیاجائے۔

میڈیا کے سوالا کے جواب میں ترجمان دفترخارجہ نے کہاکہ وزیراعظم نے پوری صراحت سے پاکستان کی پوزیشن واضح کردی ہے کہ جب تک فلسطین کے عوام کے اطمینان کے مطابق مسئلہ فلسطین کا منصفانہ حل نہیں ہوجاتا، پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرسکتا۔

وزیراعظم نے زور دیا تھا کہ پاکستان کی اس ضمن میں پالیسی قائداعظم کی بصیرت کے روشنی میں پنہاں ہے۔

وزیراعظم کے ریمارکس قطعی واضح ہیں اور پاکستان کی اس مسئلہ پر پوزیشن کا اعادہ کرتے ہیں جس کے بعد کسی قسم کی قیاس آرائی کی کوئی گنجائش نہیں رہتی۔

مزید پڑھیں:کراچی کے طلبہ کویو ایس ایڈ کے ذریعہ ایک نیا اسکول مل گیا

اقوام متحدہ اور ’او آئی سی‘ کی متعلقہ قرار دادوں، عالمی قانون کے مطابق پاکستان دو ریاستی حل کی حمایت کرتا رہے گا جس کے تحت 1967 سے پہلے کی سرحدوں اور القدس الشریف دارالحکومت کی حامل فلسطینی ریاست وجود میں آئے اور منصفانہ، جامع اور پائیدار امن کی راہ ہموار ہو۔

Related Posts