پی ایس ایل کا فائنل، لاہور قلندرز کاٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

تازہ ترین

تازہ ترین

PSL Final 2020: Lahore Qalandars wins toss, elect to bat first

کراچی: لاہور قلندرز نے نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں کراچی کنگز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ 2020ء میں کراچی کنگز اور لاہور قلندرز جو کہ دونوں ہی پہلی بار فائنل میچ میں پہنچے ہیں اور گھر بیٹھے تماشائیوں کا جوش و خروش دیدنی ہے۔

حتمی میچ یعنی فائنل تک پہنچنے والی ٹیم لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل 5 میں ہماری مخالف ٹیم یعنی کراچی کنگز ہوم گراؤنڈ کا کوئی فائدہ حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکتی کیونکہ گراؤنڈ میں تماشائی نہیں ہوں گے۔

عاقب جاوید نے کہا کہ اگر لوگ میچ دیکھنے کیلئے آتے تو صورتحال مختلف بھی ہوسکتی تھی۔ فائنل کیلئے ہم تیار بھی ہیں اور پر اعتماد بھی کہ چمپئن لاہور قلندرز ہی ہوگی۔

مزید پڑھیں:پی ایس ایل فائیو، کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے فائنل میچ سے قبل کچھ دلچسپ حقائق

لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر کا کہنا ہے کہ پہلے بیٹنگ کرکے بڑا اسکور بناکر کراچی کنگز کو زیر کرنے کی کوشش کرینگے جبکہ کراچی کے قائد عماد وسیم کا کہنا ہے کہ ہم لاہور کی ٹیم کو جلد آؤٹ کرکے جیت کی بنیاد رکھیں گے۔

Related Posts