ملک کے مختلف شہروں میں شدید دھند، موٹر وے مختلف مقامات پر بند

تازہ ترین

تازہ ترین

دھند
(فوٹو: آن لائن)

ملک کے مختلف شہروں میں شدید دھند کے باعث موٹر وے کو مختلف مقامات سے بند کردیا گیا۔ موٹر وے ایم ون پشاور سے برہان انٹرچینج تک بند کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج صبح کے وقت مختلف شہروں میں دھند کے باعث حدِ نگاہ چند سو میٹر تک محدود رہ گئی۔ موٹر وے ایم 5 کو ظاہر پیر سے اوچ شریف تک بند کردیا گیا ہے۔ ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ شدید دھند کے باعث ڈرائیورز کیلئے سفر خطرناک ہوگیا ہے۔

ترجمان موٹر وے نے کہا کہ شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ پنجاب کے شہری علاقوں میں دھند کے ساتھ ساتھ فضائی آلودگی بھی حدِ نگاہ کو متاثر کر رہی ہے۔

کچھ ہی دیر قبل لاہور کو 397 ائیر پارٹیکولیٹ میٹر کے ساتھ پنجاب کا آلودہ ترین شہر قرار دے دیا گیا جبکہ محکمہ ماحولیات پنجاب کی ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ قصور کا اے کیو آئی 368، مظفر گڑھ کا 315 جبکہ نارووال کا 311 ہے۔

Related Posts