ملکی تاریخ میں پہلی بار دورانِ اقتدار شادی! وزیراعظم برسوں پرانی محبوبہ سے رشتہ ازدواج میں بندھ گئے، تصاویر دیکھیں

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

آسٹریلیا کے وزیراعظم اینتھونی البانسے نے اپنی طویل عرصے سے پارٹنر جودی ہیڈن سے شادی کر لی ہے جو آسٹریلیا کے کسی بھی موجودہ وزیراعظم کے عہدے کے دوران ہونے والی پہلی شادی ہے۔ یہ تاریخی تقریب کنبرا کے سرکاری رہائشگاہ دی لاڈج میں منعقد ہوئی جس کی تفصیلات آسٹریلیائی نشریاتی ادارے اے بی سی نے شائع کی ہیں۔

تقریب کی تفصیلات:

وزیراعظم اینتھونی البانسے شادی جمعہ کو منعقد ہوئی جو پارلیمنٹ کے 2025 کے آخری اجلاس کے فوراً بعد ہوئی۔تقریب میں قریبی خاندان اور دوستوں نے شرکت کی جبکہ تمام اخراجات دولہا اور دلہن نے خود برداشت کیے۔

Who is Jodie Haydon? Australian PM Anthony Albanese marries his partner  over a year after proposing to her, becomes first PM to tie the knot while  in office; check key details about

شادی کی تقریب میں وزیر خزانہ جیم چالمرز اور ان کی اہلیہ، وزیر خارجہ پینی وونگ، وزیر خزانہ کیٹی گالاگھر، اور اے ایل پی کے نیشنل سیکریٹری پال ایرکسن شریک ہوئے۔

Who Is Jodie Haydon? Meet Australian PM Anthony Albanese's New Wife - Age  Gap, Past Relationships, Career & Family Details

جودی ہیڈن نے آسٹریلیائی نژاد ڈیزائنرز کا تیار کردہ خوبصورت ڈریس زیب تن کیا جو آسٹریلیائی پودوں اور جدید سلوئٹ سے مزین تھی۔

جوڑے کا پس منظر:

اینتھونی البانسے اور جودی ہیڈن کا تعارف اکتوبر 2019 میں میلبورن میں ایک بزنس ڈنر میں ہوا جہاں دونوں کی مشترکہ دلچسپی ساؤتھ سڈنی ربی ليگ ٹیم تھی۔ دونوں نے 14 فروری 2024 کو منگنی کی اور شادی کا فیصلہ 2025 کے وفاقی انتخابات کے بعد کیا گیا۔ البانسے نے اپنے بیٹے ناتھن (جس کی والدہ ان کی سابق اہلیہ کارمل ٹیبٹ ہیں) سے اجازت لی تھی جو اس تقریب میں بھی موجود رہے۔

Australia's first PM wedding in office: Anthony Albanese weds Jodie Haydon

اس موقع پر وزیراعظم البانسے نے کہا کہ یہ ہمارے لیے ایک خوبصورت لمحہ ہے۔ ہم نے اپنے پیار کو خاندان اور دوستوں کے سامنے ظاہر کیا اور باقی زندگی ایک ساتھ گزارنے کا عہد کیا۔

Australian Prime Minister's wedding LIVE: Anthony Albanese and Jodie Haydon  marry

یہ شادی آسٹریلیا کے کسی بھی وزیراعظم کے عہدے کے دوران ہونے والی پہلی شادی ہے۔ البانسے جو 2022 سے وزیراعظم ہیں نے اپنی دوسری مدت کے دوران اس تقریب کا انعقاد کیا جو ان کی حالیہ جیت کے چھ ماہ بعد ہوئی۔ سیکیورٹی خدشات کے باعث بڑی سیکیورٹی موجود تھی جو حالیہ دھمکیوں کے تناظر میں فطری تھی۔

Australia's Anthony Albanese gets engaged in office | AP News

آسٹریلیوی میڈیا نے اسے کرسمس ویڈنگ قرار دیا جبکہ سوشل میڈیا پر صارفین نے اس جوڑے کو مبارکباد دی۔ کچھ نے اسے رومانس اور قیادت کے امتزاج کی مثال قرار دیا جبکہ دوسروں نے سیکیورٹی انتظامات کی تعریف کی۔

Related Posts