الیکشن کمیشن، پی ٹی آئی کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ آج سنایا جائیگا

تازہ ترین

تازہ ترین

الیکشن کمیشن، پی ٹی آئی کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ آج سنایا جائیگا
الیکشن کمیشن، پی ٹی آئی کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ آج سنایا جائیگا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پی ٹی آئی کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس میں محفوظ کیا گیا فیصلہ آج سنانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ تحریکِ انصاف کے خلاف کیس آج سے 8 سال قبل شروع ہوا۔

الیکشن کمیشن کا گزشتہ روز کہنا تھا کہ کیس کا فیصلہ 21 جون کو محفوظ کیا گیا تھا جو منگل کی صبح 10 بجے سنایا جائے گا، واضح رہے کہ فیصلے کے پی ٹی آئی کے سیاسی مستقبل پر دور رس اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:

 قوم وطن کے بیٹوں کی سلامتی کیلئے دعا گو ہے، وزیر اعظم

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پیر کی شام ایک کاز لسٹ جاری کی جس میں اشارہ دیا گیا کہ 3 رکنی بینچ صبح 10 بجے اجلاس میں ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنائے گا۔فیصلہ پولیٹیکل پارٹیز آرڈر 2022 کی دفعہ 6 کے تحت سنایا جائے گا۔ 

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ بطور چیئرمین بینچ کی صدارت کریں گے جبکہ ممبران ای سی پی نثار احمد درانی اور شاہ محمد جتوئی بینچ کا حصہ ہیں۔ حال ہی میں حکومت نے الیکشن کمیشن پر زور دیا تھا کہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنائے۔ 

دوسری جانب، پی ٹی آئی نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور ای سی پی کے دیگر ارکان سے استعفوں کا مطالبہ کیا ہے۔تحریکِ انصاف رہنماؤں کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانبداری واضح ہوچکی ہے۔

Related Posts