فاریکس مارکیٹ میں ہلچل! ڈالر اور پاؤنڈ کے دام میں تبدیلی! جانیں 17 دسمبر 2025 کے غیر ملکی کرنسی ریٹس

تازہ ترین

تازہ ترین

Foreign currency exchange rates in Pakistan, 7 November 2025
ONLINE

ملک میں غیر ملکی کرنسیوں کے تازہ نرخ جاری کر دئیے گئے ہیں جن کے مطابق اوپن مارکیٹ اور انٹر بینک میں بیشتر کرنسیوں کے ریٹس میں معمولی رد و بدل دیکھا گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک اور ایکسچینج کمپنیوں کے مطابق یہ ریٹس 17 دسمبر 2025 بروز بدھ صبح 8 بج کر 05 منٹ پر اپڈیٹ کیے گئے جن میں امریکی ڈالر، برطانوی پاؤنڈ، یورو اور مشرقِ وسطیٰ کی کرنسیوں کے دام شامل ہیں۔

اوپن مارکیٹ میں کرنسی ریٹس

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 281 روپے 10 پیسے میں خریدا اور 283 روپے 35 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے۔ برطانوی پاؤنڈ 375 روپے میں خریدا جبکہ 379 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ یورو کی خریداری 329 روپے 50 پیسے اور فروخت 333 روپے رہی۔ سعودی ریال 74 روپے 80 پیسے میں خریدا اور 75 روپے 35 پیسے میں فروخت ہوا جبکہ یو اے ای درہم 76 روپے 55 پیسے میں خریدا اور 77 روپے 30 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے۔

انٹر بینک مارکیٹ کے ریٹس:

انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی خریداری 280 روپے 20 پیسے اور فروخت 280 روپے 70 پیسے رہی۔ برطانوی پاؤنڈ 374 روپے 58 پیسے میں خریدا اور 375 روپے 25 پیسے میں فروخت ہوا۔ یورو 329 روپے 37 پیسے میں خریدا جبکہ 329 روپے 96 پیسے میں فروخت ہوا۔ سعودی ریال 74 روپے 68 پیسے میں خریدا اور 74 روپے 82 پیسے میں فروخت ریکارڈ کیا گیا۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق کرنسی ریٹس میں اتار چڑھاؤ عالمی مالیاتی حالات اور مقامی طلب و رسد کے باعث دیکھنے میں آ رہا ہے۔

Related Posts