پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں آج 17 دسمبر 2025 کو ایک تولہ سونا 4 لاکھ 50 ہزار 862 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے اور یہ نرخ سہ پہر 3 بجے تک کار امد رہے گے جس کے بعد آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے نئے ریٹس جاری کیے جائیں گے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ منگل 16 دسمبر 2025 کو 24 قیراط کے حامل سونے کی قیمت میں 4ہزار روپے فی تولہ کی کمی آئی جس سے سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 50 ہزار 862 روپے ہوگئی جبکہ فی 10گرام سونا 3 لاکھ 86 ہزار 541روپے کی سطح پر موجود ہے۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 22 قیراط کے حامل 10 گرام سونا 3 لاکھ 54 ہزار 342روپے میں فروخت ہورہا ہے۔
مقامی مارکیٹس میں فی تولہ چاندی 6 ہزار 532 روپے جبکہ فی 10 گرام 5 ہزار 600 روپے میں دستیاب ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








