کراچی: پی ٹی وی کے سابق ڈائریکٹر برائے حالاتِ حاضرہ اطہر وقار عظیم انتقال کر گئے ہیں۔ شہرِ قائد میں اطہر وقار عظیم کے انتقال پر شوبز شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ذوالفقار علی بھٹو سے جنرل پرویز مشرف تک سربراہانِ مملکت کے ساتھ کام کرنے والے پی ٹی وی کے سابق ڈائریکٹر کرنٹ افیئرز اطہر وقار عظیم کا شمار ملک کی نابغہ روزگار شخصیات میں کیا جاتا ہے جو معروف ادیب و شاعر سیّد وقار عظیم کے بیتے تھے۔
سابق ایم ڈی پی ٹی وی اطہر وقار عظیم کے چھوٹے بھائی اطہر وقار عظیم کا بچپن ملک کے نامور شعراء حبیب جالب اور فیض احمد فیض کے ساتھ گزرا۔ ان کے والد شاعروں اور ادیبوں کو ادبی محافل کیلئے اپنے گھر دعوت دیا کرتے تھے ، جس کی وجہ سے ادب اطہر وقار عظیم کے دل میں گھر کرگیا۔
ماضی میں 1973 میں بطور پروڈیوسر پی ٹی وی جوائن کرنے والے اطہر وقار عظیم نے 33سال بعد 2006 میں ڈائریکٹر کرنٹ افیئرز کی حیثیت سے اپنے عہدے سے ریٹائرمنٹ لے لی۔ انہوں نے فلم اور تھیٹر کیلئے اداکاری و صداکاری بھی کی اور 50سال سے زائد عرصے تک خدمات انجام دیتے رہے۔
انہوں نے پی ٹی وی میں دیگر اعلیٰ عہدوں پر بھی کام کیا۔ بطور جنرل منیجر کراچی سینٹر بھی اطہر وقار عظیم کی خدمات کو سراہا جاتا ہے۔ انہوں نے کئی سربراہانِ مملکت، وزرائے اعظم اور کئی شوبز ستاروں کے انٹرویوز پروڈیوس کرنے کا اعزاز بھی اپنے نام کیا تھا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








