بھارت کے سابق آرمی چیف جنرل منوج نراونے کا کہنا ہے کہ جنگ کوئی رومانوی تصور نہیں بلکہ ایک بہت سنجیدہ معاملہ ہے اور اسے بالی ووڈ فلم کی طرح نہیں دیکھنا چاہیے۔
پاکستان ایئر فورس کی جانب سے شاندار ایئر اسٹرائیک کے بعد بھارتی فوجی اور سیاستدان اپنے ہی میڈیا پر برس پڑے ہیں۔
بھارتی فوج کے سابق آرمی چیف جنرل منوج نراونے نے اس صورت حال کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے جنگ کی حمایت کرنے پر اپنے ملکی میڈیا پر برس پڑے۔
جنرل منوج نے کہاکہ جنگ سب سے آخری آپشن ہونا چاہیے جب کہ دیگر تمام آپشنز ناکام ہوگئے ہوں، یہی وجہ ہے کہ حکومت نے بھی جنگ بندی کو ترجیح دی۔
انہوں نے کہاکہ یہ عارضی جنگ بندی ہے، یہ دیکھنا ہوگا کہ آنے والے دنوں اور ہفتوں میں حالات کیسے بدلتے ہیں۔
سابق بھارتی آرمی چیف نے کہا کہ جنگ کی لاگت اور اس کے ہولناک نتائج پر نظر ڈالیں تو اندازہ ہوگا کہ دانشمند انسان وہی ہوتا ہے جو وقت پر فیصلہ کرے تاکہ نقصان ناقابل تلافی نہ ہو جائے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








