ایران کا اسرائیل کو فیصلہ کن جواب دینے کی اعلان

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛اسپیگل انٹرنیشنل)

ایرانی فوج کے سربراہ جنرل محمد باقری نے کہا ہے کہ اسرائیل نے ہماری زمین پر کوئی ایڈونچر کرنے کی کوشش کی تو اس کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

جنرل باقری نے کہا کہ اگر ایران پر حملہ ہوا تو دشمن کو ایسی ناقابلِ تلافی تباہی اور نقصانات اٹھانے پڑیں گے، جو اس کے لیے ناقابلِ برداشت ہوں گے۔

انہوں نے مسلسل اشتعال انگیزیوں اور خطے میں بڑھتے ہوئے تناؤ کے تناظر میں اسرائیل کو خبردارکرتے ہوئے کہا کہ جارحیت کا فیصلہ کن جواب ملے گا۔

ایرانی حکام نے واضح کر دیا ہے کہ وہ اپنے جوہری پروگرام پر بعض مخصوص پابندیوں پر بات چیت کے لیے تیار ہیں، بشرطیکہ امریکہ اقتصادی پابندیوں کا خاتمہ کرے۔

واضح رہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان تہران کے جوہری پروگرام سے متعلق چوتھے دور کی بات چیت اختتام پذیر ہوئی ہے۔ جبکہ مستقبل میں مزید مذاکرات کی منصوبہ بندی بھی ہورہی ہے۔

Related Posts