پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے بقیہ میچز کے لیے نیا شیڈول جاری کردیا گیا ہے، میچز 17 سے 25 مئی کو ہونگے۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے بعد تعطل کا شکار ہونے والی ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کا دوبارہ آغاز 17 مئی سے ہو رہا ہے۔
پی ایس ایل کے میچز 17 سے 25 مئی کو ہونگے اور 17 مئی کو راولپنڈی اسٹیڈیم میں پشاور زلمی اورکراچی کنگز کے درمیان میچ ہو گا۔
18 مئی کو راولپنڈی اسٹیڈیم میں دو میچز ہونگے، 18 مئی کو ملتان سلطانز اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ ہوگا اور 18 مئی کی شام کو لاہور قلندرز اور پشاور زلمی مدمقابل ہوں گے۔ 19 مئی کو کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ ہوگا۔
21 مئی کو پہلا کوالیفائر میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا، پہلا ایلی مینیٹر میچ 22 مئی اور دوسرا کوالیفائر میچ 23 مئی کو ہو گا۔
پی ایس ایل 10 کا فائنل 25 مئی کو کھیلا جائے گا۔ پی سی بی کے مطابق پی ایس ایل کے بقیہ میچز کے ٹکٹس کے بارے میں اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








