مقامی صرافہ بازار میں سونے کی قدر میں آج اضافہ دیکھا گیا جبکہ گزشتہ روز سونے کی قمیت میں تاریخی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں ایک روزہ کمی کے بعد دوبارہ اضافہ ہوگیا۔
مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قدر میں 3 ہزار 700 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد ایک تولہ سونا 3 لاکھ 44 ہزار 200 روپے کا ہوگیا۔
فی دس گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 173 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 95 ہزار 096 روپے کی سطح پر آگئی۔
دوسری جانب بین الاقوامی بلین بازار میں فی اونس سونے کی قیمت 37 ڈالر اضافے سے 3 ہزار 258 ڈالر کی سطح پر آگئی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








