سابق چیئرمین پی سی بی اعجاز بٹ 85 سال کی عمر انتقال کرگئے

تازہ ترین

تازہ ترین

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیئرمین اعجاز بٹ 85 سال کی عمر میں انتقال کرگئے، وہ ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی بھی کرچکے تھے۔

سابق چیئرمین پی سی بی اعجاز بٹ کے داماد عارف سعید کی جانب سے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا کہ اعجاز بٹ کی عمر 85 سال تھی۔ اعجاز بٹ طویل عرصے سے بیماری میں مبتلا تھے۔

داماد عارف سعید نے مزید بتایا کہ سابق چیئرمین پی سی بی اعجاز بٹ نے 8 ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی اور وہ 2008 سے2011 تک پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رہے۔

یہ بھی پڑھی:

اسنوکر چیمپئن احسن رمضان کو پولیس نے حراست میں کیوں لیا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے بھی اعجاز بٹ کے انتقال پر اظہارِ افسوس اور اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے۔

Related Posts