لاہور: ورلڈ اور ایشین اسنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیتنے والے احسن رمضان کو لاہور پولیس نے مبینہ طور پر حراست میں لے کر حوالات میں بند کردیا۔
گزشتہ روز اسنوکر چیمپئن احسن رمضان ٹاؤن شپ کے علاقے میں اسنوکر اکیڈمی میں آئندہ ایونٹس کی ٹریننگ کیلئےوسرے کھلاڑیوں کے ساتھ موجود تھے جس پر گرین ٹاؤن تھانے کی پولیس نے رات گئے تک اسنوکر کلب کھلا رکھنے کی وجہ سے چھاپہ مارا اور مبینہ طور پر احسن رمضان کو ساتھ تھانے لےجانے کاکہا۔
احسن رمضان کے مطابق میں نے پولیس اہلکاروں کو بتایا کہ میں ورلڈ چیمپئن ہوں تو وہ کہتے کہ ہمارے اوپر کون سا احسان کیا ہے، بند کرو اور غلیظ گالیاں دیں۔
عشنا سہیل ملائیشین کپ کمٹمنٹ ایوارڈ جیتنے والی پہلی پاکستانی لیڈی کھلاڑی بن گئیں
انہوں نے کہا کہ ہمیشہ اپنے ملک کا نام روشن کرنے کے لیے کوشش کی اور کامیاب بھی ہوا لیکن مجھے کیا پتا تھا میرے ملک میں ہی مجھے ذلیل و رسوا کیا جائے گا۔
اسنوکر چیمپئن نے بتایا کہ جب ان کے ایک دوست تھانے آئے تو 15 سے 20 منٹ بعد انھیں رہائی ملی، احسن رمضان نے وزیر اعظم اور نگران وزیر اعلیٰ سے پولیس اہل کاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








