سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے سابق مشیر کو نامعلوم افراد نے گھر کے باہر سے اغواء کرلیا

تازہ ترین

تازہ ترین

راولپنڈی: تھانہ ریس کورس کے علاقے گلنار کالونی لین 2 قاسم مارکیٹ سے ‏سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے سابق مشیر و چیئرمین چیف منسٹر کمپلینٹ سیل پنجاب زبیر احمد خان کو گھر کے باہر سے نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا۔

سابق مشیر و چیئرمین وزیر اعلیٰ پنجاب کمپلینٹ سیل زبیر احمد خان کے بیٹے شجاع زبیر نے مقامی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ والد زبیر احمد خان گھر آرہے تھے کہ جیسے ہی گلی میں داخل ہوئے تو سادہ کپڑوں میں ملبوس نامعلوم افراد نے اسلحے کی نوک پر انکی گاڑی رکوائی اور زبردستی گاڑی سے اتروا کر دوسری گاڑی میں سوار کرواتے ہوئے فرار ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف ایک اور مقدمہ درج

شجاع زبیرکے مطابق سادہ کپڑوں میں ملبوس نامعلوم افراد گاڑیوں و موٹر سائیکلوں پر پہلے ہی گلی میں موجود تھے۔ ڈرائیور کا شور سن کر پیچھے بھاگے تو نامعلوم گاڑی و موٹر سائیکل سوار والد کو لیکر فرار ہوگئے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ والد کے ساتھ تقریباً 15 سال سے ڈرائیور کی حیثیت سے خدمات سرانجام دینے والے محمد مبین کی جانب سے تھانہ ریس کورس میں باقائدہ درخواست بھی دے دی ہے لیکن شنوائی نہی کی جا رہی جبکہ درخواست میں تحریر کیا گیا کہ ملزمان زبیر خان کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے اغواء کرکے لے گئے جس کے باعث والد کی جان کو سخت خطرہ ہے۔

دوسری جانب تحریک انصاف کی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے سابق مشیر وزیراعلیٰ پنجاب زبیراحمد خان کے اغواء کی سی سی ٹی وی فوٹیج ٹوئٹر پر پوسٹ کی ہے۔

Related Posts