سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان

تازہ ترین

تازہ ترین

کوئٹہ: سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان بزدار نے سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عثمان بزدار نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں، جن تنصیبات کو آگ لگائی گئی وہ ملکی ادارے تھے۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے، تمام اسٹیک ہولڈرز سے گزارش ہے کہ ملک کے بہتر مستقبل کا سوچیں۔

یہ بھی پڑھیں:

چوہدری پرویز الٰہی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مطالبہ کیا کہ بے گناہ لوگوں کےساتھ نرمی برتی جائے۔

واضح رہے کہ عثمان بزدار پی ٹی آئی کے دور حکومت میں تین سال سے زائد عرصے تک وزیراعلیٰ رہے اور پی ٹی آئی میں بھی اکثر ان کی کارکردگی سے متعلق اختلافات کی خبریں سامنے آتی رہیں، تاہم چیئرمین پی ٹی آئی انہیں اپنا وسیم اکرم پلس قرار دیتے تھے۔

Related Posts