پرینیتی چوپڑا نے کوک اسٹوڈیو کا گانا ’تُو جھوم‘ گنگنادیا

تازہ ترین

تازہ ترین

بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا بھی پاکستانی گلوکاراؤں کی مداح نکلیں، پاکستانی صوفی گانا ‘تو جھوم’ گنگنانے کی ویڈیو شیئر کردی۔

لیجنڈ پاکستانی گلوکارہ عابدہ پروین اور نصیبو لعل کے مشہور صوفی گانے ‘تو جھوم’ نے ریلیز ہوتے ہی دنیا بھر میں پذیرائی حاصل کی تھی اور اب بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے بھی اسے اپنا پسندیدہ گانا قرار دیتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ‘تو جھوم جھوم’ گارہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by @parineetichopra

پرینیتی کی جانب سے شیئر کی گئی انسٹاگرام ویڈیو میں اداکارہ کو ‘تو جھوم’ گاتے سنا جاسکتا ہے، اداکارہ نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ کبھی کبھی اچانک سے بہترین لمحے بن جاتے ہیں، ایک ڈبنگ اسٹوڈیو گئی جہاں خود کو اپنے پسندیدہ گانا گانے سے روک نہیں سکی۔

یہ بھی پڑھیں:

یوٹیوب پر مقبول 5 پاکستانی ڈرامے

اداکارہ کی یہ ویڈیو خبروں کی زینت بننے کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی خوب وائرل ہورہی ہے۔

Related Posts