پاکستان کے لیجنڈ ٹیسٹ کرکٹر وزیر محمد برمنگھم میں انتقال کرگئے، 95 سالہ وزیر لیجنڈری حنیف محمد کے بڑے بھائی تھے۔
تفصیلات کےمطابق وزیر محمد نے پاکستان کی جانب سے 20 ٹیسٹ کھیلے، وزیر محمد نے 20 ٹیسٹ میچز میں801 رنز اسکور کئے، جس میں دو سنچریاں اور تین نصف سنچریاں شامل ہیں۔
وزیر محمد 1952 میں بھارت کے دورے پر جانے والی پاکستان کرکٹ ٹیم کا حصہ تھے، جہاں انہوں نے قومی ٹیم کی جانب سے اپنا ٹیسٹ ڈیبیو (پہلا میچ) بھی کھیلا۔ وزیر محمد کے بھائی مشتاق محمد، صادق محمد اورحنیف محمد بھی کرکٹرز رہے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا وزیر محمد کی کرکٹ میں خدمات کو یاد رکھا جائے گا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








