دادو میں آتشزدگی کے مختلف واقعات میں چار بچے زندہ جل گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

Four children dead in Dadu in separate fire incidents

دادو: صوبہ سندھ کے ضلع دادو کی تحصیل میہڑ اور خیرپور ناتھن شاہ میں مٹی کے طوفان کے بعد مختلف مقامات پر آگ بھڑکنے سے چار بچے زندہ جل گئے اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

تحصیل میہڑ کے گاؤں فیض محمد میں آتشزدگی سے تمام گھر جل کر خاکستر ہو گئے جبکہ قریبی گاؤں صالح ماچھی میں بھی 25 گھر جل کر خاکستر ہو گئے۔

تحصیل خیرپور ناتھن شاہ میں بھی مٹی کے طوفان کے بعد آگ بھڑک اٹھی جس نے گاؤں فیض محمد چانڈیو میں 100 سے زائد گھروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے 4 بچے زندہ جل گئے اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

مزید پڑھیں:سرگودھا، بچوں کی نازیبا ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے والے 2ملزمان گرفتار

جاں بحق ہونے والوں کی شناخت چار سالہ مور، پانچ سالہ عبدالرسول، چھ سالہ تہمینہ اور آٹھ سالہ سکینہ کے نام سے ہوئی ہے۔ دوسری جانب اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پانے کی کوشش میں کئی دیگر افراد زخمی ہوگئے۔ مقامی پولیس نے جاں بحق اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیمیں چھ گھنٹے سے زائد گزرنے کے بعد بھی متاثرہ دیہات تک پہنچنے میں ناکام رہیں۔

Related Posts