کراچی میں دو المناک حادثات میں باپ بیٹا حادثے میں جاں بحق، دو بہنیں دیوار گرنے سے جان سے گئیں۔
پہلا حادثہ کورنگی کے جام صادق پل پر پیش آیا، جہاں ایک موٹر سائیکل اندھیرے میں کھڑے ٹریلر سے ٹکرا گئی۔
حادثے کے نتیجے میں 49 سالہ رضوان اور ان کا چار سالہ بیٹا روحان موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جبکہ ان کی اہلیہ معمولی زخمی ہوئیں۔ پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمی خاتون کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا۔
نوشہرہ میں سفاک خاتون نے آشنا کے ذریعے شوہر اور بیٹے کو قتل کروادیا
دوسرا حادثہ قیوم آباد کے علاقے میں پیش آیا، جہاں ایک گھر کی دیوار گرنے سے دو کمسن بہنیں، تین سالہ حوریہ اور پانچ سالہ جنت ملبے تلے دب گئیں۔ دونوں بہنوں کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، لیکن وہ دوران علاج جانبر نہ ہو سکیں۔
یہ حادثات کراچی میں حفاظتی اقدامات کی کمی اور بنیادی ڈھانچے کی ناقص حالت کی عکاسی کرتے ہیں، جو شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








