فرانس کے صدر کو بیوی نے تھپڑ کیوں مارا؟ شرمناک وجہ سامنے آگئی

تازہ ترین

تازہ ترین

فرانس
(فوٹو: آن لائن)

معروف صحافی فلورین ٹارڈف نے اپنی کتاب این آلموسٹ پرفیکٹ کپل میں دعویٰ کیا ہے کہ فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کو گزشتہ سال مئی کے دوران ہنوئی کے دورے کے موقعے پر خاتونِ اوّل نے تھپڑ مار دیا تھا، جس کے بعد اس کی شرمناک وجہ اور اس کی تردید بھی سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق کتاب میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ صدر اور خاتون اول بریگزیٹ میکرون کے مابین تلخی کی بنیاد صدر کے فون میں دیکھے گئے پیغامات تھے جس سے میاں بیوی کے مابین تنازعات شدت اختیار کر گئے جنہیں ایرانی نژاد فرانسیسی اداکارہ گلشیفتے فارحانی سے منسوب کیا جارہا ہے۔

کتاب میں کیے گئے دعوے کے مطابق  صدر میکرون اور اداکارہ کے درمیان کئی ماہ سے ایک قلبی تعلق قائم تھا اور صدر نے انہیں پیغام میں لکھا تھا کہ ”میں آپ کو بہت خوبصورت اور دلکش سمجھتا ہوں“۔ مصنفہ نے یہ ساری باتیں خاتون اوّل کی دوست کے حوالے سے کتاب میں شامل کردی ہیں جن کی فریقین نے تردید کردی۔۔

Related Posts