امریکی صدر کے دورہ چین کے دوران سامنے آنے والے بیان میں چینی صدر شی جن پنگ کا کہنا ہے کہ امریکا اور چین حریف نہیں بلکہ شراکت دار ہیں۔ امریکی صدر ٹرمپ کو چینی فوجی بینڈ نے توپوں کی سلامی دی اور اسکول کے بچوں نے امریکی و چینی پرچم لہراتے ہوئے ویلکم ویلکم کے نعرے بھی لگائے۔
تفصیلات کے مطابق اج بیجنگ میں واقع گریٹ ہال آف دی پیپل میں چینی صدر شی جن پنگ نے امریکی ہم منصب نے ڈونلڈ ٹرمپ کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔ امریکی صدر کے ہمراہ چین پہنچنے والے ورد میں امریکی وزیر دفاع اور وزیر خارجہ بھی شامل ہیں۔
چینی فوجی بینڈ نے امریکی و چینی قومی ترانوں کی دھنیں بجائیں اور توپوں کی سلامی بھی دی۔ امریکی صدر ٹرمپ نے شی جن پنگ کو عظیم رہنما قرار دیا اور کہا کہ بعض لوگ میرے اس بیان کو پسند نہیں کریں گے، پھر بھی میں یہی کہوں گا۔ شاید یہ دنیا کی سب سے بڑی سربراہ ملاقات ہوسکتی ہے۔
صدر ٹرمپ نے امید ظاہر کی کہ امریکا اور چین کے تعلقات پہلے سے بہتر ہوجائیں گے۔ جواباً چینی ہم منصب شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ مستحکم چین امریکا تعلقات پوری دنیا کیلئے مفید ثابت ہوں گے۔ تعاون کی جگہ تصادم سے نقصان ہوگا اس لیے شراکت داری کا راستہ اپنانا ہوگا۔
شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ ہم ٹرمپ کے 2017 کے بعد پہلے دور چین پر مسرت کا اظہار کرتے ہیں کیونکہ دنیا ایک نئے موڑ پر ہے۔ واضح رہے کہ صدر ٹرمپ کا دور چین تاحال جاری ہے۔ دونوں سربراہانِ مملکت شام کے وقت عشائیے میں شرکت کریں گے۔ سدر ٹرمپ تاریخی ٹیمپل آف ہیون کا بھی دورہ کریں گے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








