کینیڈا ہائی کمیشن آف پاکستان نے ایک بڑے فراڈ کے بارے میں انتباہ جاری کیا ہے جس میں ہائی کمیشن کے آفیشل گوگل میپس پِنز پر جعلی واٹس ایپ نمبرز شامل کیے جا رہے ہیں۔ اس فراڈ کے ذریعے شہریوں سے اپائنٹمنٹس کے لیے 250 سے 450 یورو (تقریباً 30 ہزار سے 55 ہزار پاکستانی روپے) وصول کیے جا رہے ہیں۔جعل سازی میں ملوث شخص کا مبینہ نام رانا عثمان خالد ہے۔
واقعہ کی تفصیلات
کینیڈا ہائی کمیشن نے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر ایک تھریڈ شیئر کرتے ہوئے صارفین کو خبردار کیا ہے۔ ہائی کمیشن کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری ہونے والے پیغام میں کہا گیا کہ کسی جعل ساز نے ہمارے گوگل میپس پِنز میں جعلی واٹس ایپ نمبر شامل کر دیا ہے اور اپائنٹمنٹس کے لیے 250–450 یورو کا مطالبہ کر رہا ہے۔ جعل سازی میں استعمال ہونے والا نام رانا عثمان خالد ہے۔ حکام نے بتایا کہ کینیڈا ہائی کمیشن اپائنٹمنٹس کیلئے کوئی فیس نہیں لیتا اور نہ ہی واٹس ایپ کے ذریعے شیڈولنگ کرتا ہے۔
⚠️Scam Alert: Someone has added a fake WhatsApp number to our Google Maps pin & is demanding €250–€450 for “appointments.”
The name used is Rana Usman Khalid.
The High Commission of Canada does NOT charge for appointments & does NOT use WhatsApp to schedule appointments.(1/2)🧵— Canada in Pakistan (@CanHCPakistan) November 18, 2025
ہائی کمیشن کی ہدایات
کینیڈین ہائی کمیشن حکام نے شہریوں کو واضح ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں صرف آفیشل ای میل اور منظور شدہ فون نمبروں کے ذریعے رابطہ کریں جو https://travel.gc.ca/ پر دستیاب ہیں۔
کینیڈین ہائی کمیشن حکام نے صارفین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ کسی بھی جعلی نمبر پر رابطہ نہ کریں اور اگر کا شکار ہو چکے ہوں تو فوری طور پر مقامی پولیس یا کینیڈا ہائی کمیشن کو اطلاع دیں۔
یہ واقعہ پاکستان میں ویزا اور امیگریشن سکیمز کی بڑھتی ہوئی لہر کو اجاگر کرتا ہے۔ ہائی کمیشن نے صارفین کو محتاط رہنے کی اپیل کی ہے تاکہ مزید لوگ اس جال میں نہ پھنسیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








