بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر کانپور کے علاقے دریاپور میں ایک لڑکی نے اپنے چمپی نامی سابق بوائے فرینڈ کی زبان کاٹ ڈالی۔ پولیس کے مطابق دونوں ایک دوسرے سے پیار کرتے تھے تاہم لڑکے کے گھر والوں نے اس کی کہیں اور شادی کروادی تھی۔
پولیس حکام کے مطابق لڑکے کی شادی کے بعد لڑکی اس سے دور ہوگئی تاہم لڑکے نے اس سے بار بار ملاقات کی کوشش کی تاہم ناکامی ہوئی مگر کچھ روز بعد لڑکے کی سابق گرل فرینڈ سے ملاقات ہوئی تو اس سے اسے ہونٹوں پر بوسہ دینا چاہا مگر لڑکی سخت ناراض ہوئی۔
پولیس حکام نے بتایا کہ چمپی نامی لڑکے نے زبردستی کرتے ہوئے ایک بار پھر سے کس (بوسہ) لینے کی کوشش کی جس پر لڑکی نے تیز دھار آلے سے اس کی زبان کاٹ ڈالی اور زبان کا ایک حصہ مکمل طور پر الگ ہوگیا۔
پولیس حکام نے واقعے کا مقدم درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے تاہم اب تک کسی گرفتار سے متعلق نہیں بتایا گیا جبکہ زخمی نوجوان کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








