پاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی کے تحت سرجانی ٹاؤن میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں سینکڑوں مریضوں کافری طبی معائنہ کیا گیا۔
کیمپ میں طبی معائنے اور مفت ادویات کے علاوہ شوگر، بلڈ گروپنگ سمیت مختلف بیماریوں کی تشخیص کے لیے ٹیسٹ کرانے کی سہولت بھی فراہم کی گئی۔ علاقہ مکینوں نے مرکزی مسلم لیگ کے اس اقدام کوسراہا۔
یہ بھی پڑھیں:
سکیورٹی فورسز کی کارروائی، پاک افغان سرحد سے دہشت گردی کی کوشش ناکام
میڈیکل کیمپ کے حوالے سے کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان نے کہا کہ کمرتوڑ مہنگائی نے ہرطبقے کے افراد کو متاثر کیا ہے۔ لوگوں کےلیے گھر چلانا دشوار ہوچکا ہے۔ ایسی صورتحال میں عوام ڈاکٹروں کی بھاری بھرکم فیسیں اور مہنگی ادویات برداشت نہیں کرسکتے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ ہر مشکل وقت میں عوام کےلیے مسیحا کا کردار ادا کیا ہے۔ فری میڈیکل کیمپ کا مقصد لوگوں کو ریلیف فراہم کرنا ہے ۔ حکومتی سطح پر معیاری صحت کی سہولیات عوام کو میسر نہیں ہیں۔
کیمپ کے منتظم عبد الرحمن کا کہنا تھا کہ سرجانی ٹاؤن میں صحت و علاج کی سہولیات ناکافی ہیں۔ ہم مختلف اوقات میں میڈیکل کیمپ لگاتے رہتے ہیں۔تندرستی ایک نعمت ہے۔ فری میڈیکل کیمپ سے عوام خوش اور مطمئن ہیں۔ مرکزی مسلم لیگ کیلئے لوگوں کی خوشی سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








