ٹرانسفر مفت، ہرموٹرسائیکل پر ایک ماہ کیلئے 2000روپے دینگے۔وزیراعلیٰ

تازہ ترین

تازہ ترین

وزیر اعلیٰ
(فوٹو: دی کرنٹ)

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ مشکل حالات میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، حکومت کی جانب سے موٹر سائیکل ٹرانسفر مفت کررہے ہیں۔ ہو موٹر سائیکل والے کو ایک ماہ کیلئے 2000روپے دئیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نیوز کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایکسائز ڈپارٹمنٹ نے ایپلیکیشن تیار کرلی ہے۔ اگر موٹر سائیکل آپ کے نام پر نہیں تو 15روز میں کروا لیں۔ بد ترین معاشی صورتحال میں بھی عوام کو ریلیف دینا حکومت کی اوّلین ترجیح ہے۔

گفتگو کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ صوبے میں 67لاکھ موٹر سائیکلز رجسٹرڈ ہیں۔ ہر موٹر سائیکل کو پیٹرول پر 100روپے سبسڈی دی جائے گی۔ پیٹرول پمپس پر موٹر سائیکل سواروں کو پیٹرول 100روپے کم نہیں ملے گا۔ ہر موٹر سائیکل سوار کو اپریل میں 2000روپے دیں گے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ رقوم تصدیق شدہ موٹر سائیکل والوں کو منتقل کی جائیں گی۔ موٹر سائیکل 15روز میں اپنے نام کروائیں، 15روز بعد موٹر سائیکل والوں کو رقم منتقل کردیں گے۔ وفاق کو جواب دینا چاہئے کہ کسٹم ڈیوٹی اور لیوی ختم کیوں نہیں کرتے۔ میں وفاق کے بدلے جواب دے دیتا ہوں۔ ہم آئی ایم ایف پروگرام میں ہیں، جس میں کچھ سخت شرائط ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر آپ آئی ایم ایف کے اہداف پورے نہیں کرتے تو پروگرام سے باہر ہوجاتے ہیں۔ وفاق نے 2 ماہ کی تنخواہ چھوڑنے کا اعلان کیا۔ ہم نے 3 ماہ نہ لینے کا اعلان کردیا۔ آپ ایپ میں شناختی کارڈ نمبر ڈالیں گے تو رجسٹرڈ موٹر سائیکل کو 2000روپے ملیں گے۔ ایپ میں ایک آئی بی این نمبر ہوگا، وہ ڈالنا پڑے گا۔

Related Posts