نیشنل ٹیلی کمیونی کیشن کارپوریشن (این ٹی سی) اسلام آباد کے عوامی مقامات پر مفت وائی فائی فراہم کرے گی، تاہم استعمال سے پہلے صارفین کو اپنی شناخت کی تصدیق کرنی ہوگی۔
این ٹی سی کے مطابق نئے سسٹم کے تحت مفت وائی فائی استعمال کرنے والوں کو اپنا نام اور موبائل نمبر دینا ہوگا، جبکہ ہر کنکشن کا ریکارڈ رکھا جائے گا تاکہ معلوم رہ سکے کہ کس مقام پر کون سا صارف وائی فائی استعمال کر رہا تھا۔
یہ قدم سیکیورٹی مضبوط بنانے اور ممکنہ سائبر خطرات سے بچاؤ کے لیے ضروری قرار دیا گیا ہے۔
مفت وائی فائی ہاٹ اسپاٹس زیادہ رش والے مقامات پر لگائے جائیں گے، جن میں میٹرو بس اسٹیشنز، مرکزی تجارتی علاقے اور دیگر عوامی مقامات شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق فوری عمل درآمد کے لیے این ٹی سی نے پی ٹی اے اور دیگر متعلقہ محکموں سے تعاون حاصل کر لیا ہے۔
حکام نے زور دیا کہ شناخت کی تصدیق صارفین کی ذمہ داری بھی ہے اور عوامی نیٹ ورکس کی سیکیورٹی کے لیے ناگزیر بھی۔
یہ اقدام حکومت کی ان کوششوں کا حصہ ہے جن کا مقصد اسلام آباد میں ڈیجیٹل رسائی بڑھانا اور مضبوط سائبر سیکیورٹی برقرار رکھنا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








