لاہور کے تھانہ کاہنہ کی حدود میں انتہائی افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں نجی سوسائٹی میں دوستوں نے دوست کو دعوت پر بلا کر تیسری منزل سے دھکا دے کر قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 22 سالہ شرجیل کے نام سے ہوئی، مقتول کے بھائی عمران زوار کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
قتل کے مقدمے میں مقتول کے دوست ریحان ڈوگر، جمشید گجر سمیت دیگر ملزمان نامزد ہیں۔ مدعی مقدمہ کے مطابق ملزمان نے شرجیل کو دعوت پر بلایا اور تیسری منزل سے دھکا کر قتل کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہے ہیں، جلد گرفتار کر لیے جائیں گے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








