بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ اور فٹنس آئیکون ملائکہ اروڑہ ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئیں جب وہ اپنے نئے ریستوران اسکارلیٹ ہاؤس کے باہر ایک جرات مندانہ اور بولڈ انداز میں نظر آئیں۔
ممبئی کے علاقے باندرہ میں 51 سالہ ملائکہ اروڑہ نے ہائی ویسٹ جینز کے ساتھ ایک برالیٹ اسٹائل کا فلورل ٹاپ پہن کر سب کی نظریں اپنی جانب مبذول کر لیں۔ ان کا یہ لک جس میں گہری نیک لائن اور فیگر ہگنگ ڈیزائن شامل تھا، سوشل میڈیا پر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گیا۔
ملائکہ نے کم سے کم جیولری کا استعمال کرتے ہوئے اپنے سیدھے کھلے بالوں کے ساتھ سادگی اور اسٹائل کا امتزاج پیش کیا۔ ان کے اعتماد بھرے انداز اور فٹنس نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا کہ عمر صرف ایک نمبر ہے۔

فیشن کے شوقین مداحوں نے سوشل میڈیا پر ان کے نئے لک کو خوب سراہا۔ کسی نے انہیں خوبصورتی کی مثال کہا تو کسی نے عمر کو مات دینے والی اسٹائل کوئین قرار دیا۔

یاد رہے کہ ملائکہ اروڑہ ماضی میں اداکار ارباز خان کی شریک حیات رہ چکی ہیں تاہم دونوں نے 2016 میں علیحدگی کا فیصلہ کیا تھا اور 2017 میں ان کی طلاق ہوگئی تھی۔ اس کے بعد بھی ملائکہ اپنی ذاتی زندگی اور بے باک انداز کی وجہ سے اکثر سرخیوں میں رہتی ہیں۔

حال ہی میں ایک انٹرویو میں جب ان سے دوبارہ شادی کے امکان کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ کبھی بھی کبھی نہیں مت کہنا میں ایک پکی رومانٹک ہوں اور محبت میں یقین رکھتی ہوں۔

واضح رہے کہ ملائکہ اروڑہ جلد ہی اداکار آیوشمان کھرانہ اور رشميکا مندانا کے ساتھ آنے والی ہارر کامیڈی فلم تھاما میں ایک خاص آئٹم نمبر میں نظر آئیں گی۔ یہ فلم دیوالی 2025 پر ریلیز کی جائے گی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








