پاکستانی آل راؤنڈر کرکٹر عامر جمال نے اپنی نومولود بیٹی کے انتقال کی غمگین خبر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر شیئر کی ہے۔ انہوں نے اپنی بیٹی کا ہاتھ تھامے ایک تصویر پوسٹ کی اور لکھاکہ اللہ کی طرف سے اللہ کی جانب۔
عامر جمال نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ وہ اپنی ننھی شہزادی کو زیادہ دیر تک اپنے پاس نہیں رکھ سکے، انہوں نے کہا کہ ماں اور باپ ہمیشہ اسے یاد رکھیں گے۔ انہوں نے دعا بھی کی کہ اللہ تعالیٰ ان کی بیٹی کو جنت میں بلند مقام عطا فرمائے۔
“From Allah , to Allah”
I couldn’t hold you longer my lil Angel 👼
Baba&mama will miss you 😢
May you stay on highest ranks in Heaven 😭 pic.twitter.com/j367GOs8VQ— Aamir Jamal (@iaamirjamal) October 22, 2025
عامر جمال کی بیٹی کے انتقال کی اصل وجہ سامنے نہیں آئی ہے لیکن انتقال کی خبر نے سب کو غمگین کر دیا ہے۔ کرکٹر کے مداحوں اور دیگر اسپورٹس شخصیات نے ان کے غم میں برابر کا حصہ دار بن کر صبر اور ہمت کی دعا کی ہے۔
پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر نے بھی عامر جمال کی ٹوئٹ پر افسوس کا اظہار کیا اور عامر جمال اور ان کی اہلیہ کے لیے صبر کی دعا کی۔
Inna lillahe waina elehe rajeon,
So sorry for your loss. May Allah give you and your wife strength to bear the loss— Sana Mir ثناء میر (@mir_sana05) October 22, 2025
ایم کیو ایم سے منسلک سیاسی رہنما واسع جلیل نے کہا کہ یہ دل دہلا دینے والا ہے، اللہ تعالیٰ ان کی روح کو ابدی سکون عطا فرمائے۔ اللہ آپ دونوں کو اس بڑے نقصان کو برداشت کرنے کی عظیم صبر عطا کرے۔ آمین ثم آمین
It’s heartbreaking & may Allah rest his soul in eternal peace. May Allah give you both great patience to bear this great loss. Aameen summa Aameen
— Wasay Jalil (@WasayJalil) October 22, 2025
سوشل میڈیا صارفین نے بھی عامر جمال کی نومود بیٹی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ رب الکریم آپ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








