گلگت بلتستان میں نئی سرکاری بھرتیوں، تبادلوں اور ترقیاتی اسکیموں پر پابندی

تازہ ترین

تازہ ترین

New Jobs, Transfers and Development Schemes Banned in GB
ONLINE

گلگت بلتستان الیکشن کمیشن نے خطے بھر میں نئی سرکاری بھرتیوں، ملازمین کے تبادلوں اور ترقیاتی اسکیموں کے آغاز پر فوری پابندی عائد کر دی ہے۔

الیکشن کمیشن نے واضح کیا کہ اگر عوامی مفاد میں کسی بھرتی کی اشد ضرورت ہو تو اس کے لیے کمیشن سے پیشگی اجازت حاصل کرنا لازم ہوگی۔

ہدایت نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ کسی بھی جاری ترقیاتی منصوبے کے فنڈز کو نئی اسکیموں میں منتقل نہیں کیا جا سکتا جبکہ مقامی حکومت کے ترقیاتی پروگراموں کے لیے مختص فنڈز کو اگلے حکم تک منجمد رکھا جائے گا۔

کمیشن کے مطابق یہ فیصلہ گلگت بلتستان اسمبلی کی آئینی پانچ سالہ مدت کے 24 نومبر کو مکمل ہونے کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔ یہ پابندیاں صوبائی اور مقامی حکومت کے انتخابات کے انعقاد اور سرکاری نتائج کے اعلان تک نافذ العمل رہیں گی۔

الیکشن کمیشن نے تمام متعلقہ محکموں کو حکم دیا ہے کہ وہ ہدایات پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائیں اور واضح کیا کہ کسی بھی خلاف ورزی کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی سنگین خلاف ورزی تصور کیا جائے گا۔

Related Posts