رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون نے اپنی بیٹی کا چہرہ دکھا دیا، مداحوں میں خوشی کی لہر

تازہ ترین

تازہ ترین

Ranveer Singh and Deepika Padukone revealed their daughter’s face
ONLINE

بالی ووڈ کے معروف جوڑے رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون نے آخرکار اپنی بیٹی دعا کی پہلی جھلک مداحوں کے ساتھ شیئر کر دی۔

دیوالی کے موقع پر جاری کی گئی ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں اور مداحوں نے تبصروں میں ننھی دعا پر پیار اور دعاؤں کی برسات کر دی۔

گزشتہ سال 8 ستمبر 2024 کو دپیکا پڈوکون نے ایک بیٹی کو جنم دیا تھا۔ دیوالی کے موقع پر دونوں اداکاروں نے اپنی ننھی پری کا چہرہ دنیا کے سامنے ظاہر کیا۔

دپیکا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں وہ اور رنویر سنگھ اپنی بیٹی کو گود میں اٹھائے ہوئے ہیں۔

ایک تصویر میں رنویر سنگھ اپنی بیٹی کو محبت سے دیکھ رہے ہیں جبکہ دپیکا مسکرا رہی ہیں۔ دعا کی معصوم مسکراہٹ نے مداحوں کے دل جیت لیے۔

 

پوسٹ کے ساتھ دونوں نے لکھا ہیپی دیوالی ۔

تصاویر میں دعا سرخ لباس پہنے نہایت پیاری لگ رہی ہے جبکہ دپیکا اور دعا نے ایک جیسے رنگ کے لباس پہنے ہیں۔

ایک تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دعا اپنی ماں کی گود میں بیٹھی ہاتھ جوڑ کر دیوالی کی پوجا کر رہی ہے جبکہ رنویر سفید لباس میں اپنی بیٹی پر پیار لٹا رہے ہیں۔

تصاویر سامنے آتے ہی نہ صرف مداح بلکہ فلمی شخصیات بھی حیران رہ گئیں۔اداکارہ اننیا پانڈے نے لکھا، اوہ گاڈ۔ ہنسیکا موتوانی نے تبصرہ کیا، کتنی پیاری ہے جبکہ بپاشا باسو نے کہاواہ، دعا بالکل ماں جیسی ہے۔ خدا دعا کو سلامت رکھے۔

Related Posts