پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی نے جہاں عالمی سطح پر توجہ حاصل کی ہے، وہیں سوشل میڈیا پر بھارتی فوج کی مسلسل ناکامیوں کا مذاق بھی بن رہا ہے۔
پاکستان کی مسلح افواج نے جب سے رافیل طیارے اور اسرائیلی ساختہ درجنوں ڈرونز کو زمین بوس کیا ہے، بھارت کے خواب و خیال بھی زمین سے جا لگے ہیں مگر ہار ماننے کے بجائے بھارت نے ایک اور محاذ کھول لیا ہے اور بھارتی ٹی وی اینکرز ایسی اداکاری کررہے ہیں کہ دیکھنے والوں کو بالی ووڈ کا گمان ہورہا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ چونکہ بھارتی فوج میں نہ جذبہ ہے، نہ حوصلہ، اور نہ ہی جنگی صلاحیت، اس لیے اب وہ اپنی روایتی پناہ گاہ یعنی فلم انڈسٹری میں چھپ کر پاکستان سے بدلہ لے گا۔
جلد ہی ممبئی کی فلمی فیکٹری میں ایک نئی جنگی فلم کی شوٹنگ شروع ہونے والی ہے جس کا مقصد صرف ایک ہے: پاک فوج کے ہاتھوں ہونے والی ذلت کا فلمی انتقام۔
اس فلم میں سنی دیول بارڈر کی دیوار توڑ کر پاکستان پر چلّا چلّا کر گالیاں دیں گے،اجے دیوگن آنکھیں پھاڑ پھاڑ کر اوور ایکٹنگ سے دشمن کو ہنسا ہنسا کے مارنے کی کوشش کریں گے۔
اکشے کمار بھارتی اینکرز کی طرح قومی جذبے میں لطیفے سنائیں گے اور امیتابھ بچن وزیر اعظم مودی کی جگہ خود کو مظلوم بنا کر پیش کرینگے اور رافیل طیاروں کیلئے ہرتھک روشن یا جیکی شیروف کا انتخاب کیا جائیگا۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارت کی عسکری ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے ٹی وی پر جاری ڈرامے ایک وقتی ریلیف تو بن سکتے ہیں لیکن زمینی حقائق کو بدلا نہیں جا سکتا۔
پاکستان کی فضائیہ اور دفاعی نظام نے واضح کر دیا ہے کہ دشمن کی ہر چال، چاہے وہ رافیل ہو یا ہیرپ ڈرون وہ زمین پر آ گرے گا اور بھارت صرف سینما اسکرین پر بچ سکے گا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








