کنگ خان سے رنویر سنگھ تک! جانیں بالی وڈ اسٹارز کے الکوحل بزنس کی کہانی

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار اب صرف پردہ سیمیں پر ہی نہیں بلکہ شراب (الکوحل بیوریجز) کے پريميئم کاروبار میں بھی فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔ حالیہ برسوں میں کئی بالی ووڈ سٹارز نے اپنے ذاتی برانڈز لانچ کیے ہیں جو عالمی معیار کی شراب پیش کر رہے ہیں۔ ان میں کنگ خان شارخ خان، سنجے دت، اجے دیوگن اور رنویر سنگھ سرفہرست ہیں۔ یہ رجحان بھارت کے بڑھتے ہوئے پريميئم الکوحل مارکیٹ کی عکاسی کرتا ہے جہاں صارفین اب روایتی برانڈز کی بجائے لگژری اور منفرد آپشنز کی طرف راغب ہو رہے ہیں۔

شارخ خان اپنے بیٹے آرین خان کے ساتھ مل کر لگژری اسپرٹس برانڈ D’YAVOL چلا رہے ہیں۔ یہ برانڈ aسکاٹ لینڈ میں تیار کردہ پریمیم بلینڈڈ مالٹ سکاچ وہسکی D’YAVOL Inception کے لیے مشہور ہے جو عالمی ایوارڈز جیت چکا ہے بشمول نیو یارک ورلڈ اسپرٹس کمپٹیشن میں بیسٹ اوورآل aسکاچ کا اعزاز۔ حال ہی میں 2025 میں Radico Khaitan کے ساتھ پارٹنرشپ کے بعد برانڈ نے پريميئم ٹیکیلہ سمیت نئے پروڈکٹس متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے۔

Shah Rukh Khan and Aryan Khan's whisky named the 'World's Best Scotch Whisky'  | - Times of India

بالی وڈ کے بابا سنجے دت نے 2023 میں Cartel Bros کے ساتھ مل کر پریمیم اسکاچ وہسکی برانڈ The Glenwalk لانچ کیا جو اسکاٹ لینڈ میں تیار اور بوٹل کیا جاتا ہے۔ یہ بلینڈڈ سکاچ مالٹ اور گرین وہسکیز کا امتزاج ہے جو پھلوں اور مصالحوں کے نوٹس پیش کرتا ہے۔ برانڈ نے مختصر عرصے میں کامیابی حاصل کی اور 2025 تک لاکھوں بوتلیں فروخت ہو چکی ہیں۔

Actor Sanjay Dutt's whisky brand The Glenwalk sells 1 million bottles in 4  months

اجے دیوگن نے 2025 میں Cartel Bros کے اشتراک سے لگژری سنگل مالٹ وہسکی برانڈ The GlenJourneys متعارف کروایا۔ یہ اسکاٹش ہالینڈ میں تیار کیا جاتا ہے اور اس کی Cask Series رَم، بوربن اور شیری کیسکز میں فنش کی جاتی ہے جو بھارتی صارفین کے ذائقے کے مطابق تیار کی گئی ہے۔ پرائميئم قیمت (تقریباً 6400 روپے) کے ساتھ یہ برانڈ عالمی ایوارڈز جیت چکا ہے اور بھارت میں تیزی سے مقبول ہو رہا ہے۔

Ajay Devgn's New Role: Bollywood actor launches 21-year Glen Journeys  single malt - The Economic Times

رنویر سنگھ نے نومبر 2025 میں Allied Blenders and Distillers (ABD) کے پريميئم ڈویژن ABD Maestro کے ساتھ مل کر ہوم گرون ووڈکا برانڈ Rangeela لانچ کیا۔ یہ ٹرپل ڈسٹلڈ اور پلاٹینم چِل فلٹرڈ ووڈکا ہے جو ہموار اور ورسٹائل ہے خاص طور پر کاک ٹیلز کے لیے موزوں۔ برانڈ رنویر کی رنگین اور توانا شخصیت کی عکاسی کرتا ہے اور مہاراشٹرا سمیت کئی ریاستوں میں دستیاب ہے(750 ملی لیٹر کی قیمت تقریباً 2400 روپے)۔ رنویر اسے ان اپالوجیٹیکلی اوریجنل قرار دیتے ہیں جو بھارتی نوجوانوں کی تخلیقی اور پرجوش روح کی نمائندگی کرتا ہے۔

Ranveer Singh launches RANGEELA Vodka, a premium Indian vodka brand |  Indian Food Times posted on the topic | LinkedIn

ماہرین کے مطابق بھارت کا الکوحل مارکیٹ تیزی سے بڑھ رہا ہے اور سیلیبرٹی برانڈز اس کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں تاہم الکوحل کا استعمال صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے اور ذمہ داری سے استعمال کیا جائے۔

Related Posts