پٹرول کی قیمت میں اضافہ، پاکستان ریلوے نے عوام پر مہنگائی بم گرا دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان ریلوے اسٹیشن لاہور
پاکستان ریلوے اسٹیشن لاہور، فائل فوٹو

پاکستان ریلویز نے ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

ترجمان پاکستان ریلویز کے مطابق اکانومی کلاس کے کرایوں میں 5 فیصد، اے سی کلاسز کے کرایوں میں 10 فیصد جبکہ مال گاڑیوں کے کرایوں میں 20 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

ترجمان پاکستان ریلویز کا کہنا ہے کہ اضافے کا اطلاق 9 مارچ سے تمام مسافر ٹرینوں اور مال گاڑیوں کے کرایوں پر ہو گا۔

ترجمان ریلویز کے مطابق فیصلے کا اطلاق پہلے سے کی ہوئی بکنگ پر نہیں ہو گا۔

Related Posts