پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کا تیل، جیٹ فیول اور لائٹ ڈیزل بھی مہنگا

تازہ ترین

تازہ ترین

مٹی کا تیل
(فوٹو: سما)

وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کا تیل، ہوائی جہازوں میں استعمال ہونے والا جیٹ فیول اور لائٹ ڈیزل بھی مہنگا کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے جیٹ فیول کی قیمت میں 40 روپے 2 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا، جیٹ فیول کی قیمت 476 روپے97 پیسے سے بڑھا کر517 روپے17 پیسے مقرر کر دی گئی، جس سے فضائی سفر مزید مہنگا ہونے کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی 29 روپے 62 پیسے اضافہ کردیا گیا، لائٹ ڈیزل کی قیمت 365 روپے62 پیسےسےبڑھا کر 395 روپے 3 پیسے مقرر کر دی گئی۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

اوگرا سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 34 روپے 8 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا، مٹی کےتیل کی قیمت 433 روپے 40 پیسے سے بڑھ کر467 روپے 48 پیسے کی سطح پر پہنچ گئی۔۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 137.23 روپے اضافہ کرتے ہوئے نئی قیمت 458 روپے 41 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 184.49 روپے بڑھاتے ہوئے نئی قیمت 520 روپے 35 پیسے مقرر کر دی تھی۔

Related Posts