قوم کو آزادی کا تحفہ، ملک میں پیٹرول اور ڈیزل مزید کتنا سستا ہوگیا؟

تازہ ترین

تازہ ترین

Diesel
ONLINE

وفاقی حکومت نے ملک میں پیٹرول کی قیمت میں اگلے پندرہ دن کے لیے 8 روپے 47 پیسے فی لیٹر کمی کردی ہے جس کی بنیادی وجہ عالمی منڈی میں ایندھن کی قیمتوں میں کمی ہے۔

وفاقی حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت بھی 6.7 روپے کی کمی کے ساتھ 272.77 روپے فی لیٹر سے کم کر کے 266.07 روپے کر دی۔

یہ اعلان منگل کو وزارت اطلاعات کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کیا گیا۔

ایندھن کی قیمتوں میں کمی یوم آزادی کے موقع پر عوام کے لیے ایک بڑی راحت کے طور پر سامنے آئی ہے، کیونکہ قوم آج آزادی کے 77 سال مکمل ہونے کی خوشی منارہی ہے۔

Related Posts