پاکستان کا 77واں یوم آزادی، ملک بھر میں جشن، سبز ہلالی پرچموں کی بہار، مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی

تازہ ترین

تازہ ترین

Pakistani nation is celebrating Independence Day

پاکستان کا 77واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے، دن کے آغاز پر اسلام آباد میں 31، صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی پیش کی گئی۔

ملک بھر کی مساجد میں پاکستان کی بقا اور سلامتی کیلئے قرآن خوانی اور دعاؤں کااہتمام کیا گیا، نماز فجر کے وقت ملک بھر میں امن واستحکام، ترقی اور خوشحالی کیلئے دعائیں کی گئیں۔

رات کو 12بجتے ہی جشن آزادی کے پر مسرت موقع پر رنگارنگ آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا، رنگارنگ آتش بازی سے آسمان روشنیوں سے منور ہوگیا، عوام کی بڑی تعداد نے آتش بازی کا مظاہرہ دیکھا اور پاکستان سے محبت کا اظہار کیا۔

پاکستان کے 77 ویں یوم آزادی کے موقع پر بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد کی گئی۔پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر اعزازی گارڈ کے فرائض کی ذمہ داری سنبھال لی۔

Related Posts