بھارت، حیدر آباد میں 10ویں جماعت کی طالبہ سے اجتماعی زیادتی

تازہ ترین

تازہ ترین

اوکاڑہ، رینالہ خورد میں کچرا اٹھانے والی لڑکی سے زیادتی کا مقدمہ درج
اوکاڑہ، رینالہ خورد میں کچرا اٹھانے والی لڑکی سے زیادتی کا مقدمہ درج

بھارت کے تاریخی شہر حیدر آباد میں 10ویں جماعت کی طالبہ سے اجتماعی زیادتی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق حیدر آباد کے نواحی علاقے حیات نگر میں 10 ویں جماعت کی طالبہ کو اس کے کچھ ہم جماعت طلبہ نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ یہ واقعہ اگست کے دوران پیش آیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

سیلاب متاثرہ بچی سے اجتماعی زیادتی کے واقعے کی میڈیکل رپورٹ آگئی

اجتماعی عصمت دری کے کم و بیش 3 ماہ بعد واقعے کی رپورٹ بھارتی میڈیا پر سامنے آئی۔ ملزمان نے گھناؤنے جرم کی ویڈیو بنائی اور متاثرہ طالبہ کو دھمکی دی کہ اگر کسی کو کچھ بتایا تو سوشل میڈیا پر ویڈیو اپ لوڈ کردیں گے۔

متاثرہ طالبہ نے اپنے والدین سے اجتماعی زیادتی کی شکایت کی جس پر انہوں نے پولیس سے رابطہ کر لیا۔ جنسی زیادتی کے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے تفتیش شروع کردی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی  میں شاپنگ مال کے قریب بچی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ واقعے کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی۔

پولیس افسر نے گزشتہ ماہ پیش آنے والے واقعے کے متعلق بتایا کہ بچی کے کپڑے خون آلودہ اور گیلے تھے،سوکھنے پرپولیس کے حوالے کئے گئے،بچی سے زیادتی کس مقام پر کی گئی تاحال پتہ نہیں چل سکا۔

Related Posts